Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عریبین گلف کپ کے لیے عمان اور کویت کی فٹبال ٹیمیں جدہ پہنچ گئیں

ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے نمائندوں نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیموں کا استقبال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
عمان اور کویت کی قومی فٹبال ٹیمیں 23 ستمبر سے چھ اکتوبر تک 27ویں عریبین گلف کپ کے لیے جدہ پہنچ گئیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس علاقائی ٹورنامنٹ کے لیے مقامی حکام کی جانب سے آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو حتمی شکل دیے جانے کے ساتھ ہی، شہر میں پہلی بار منعقد ہونے والی اس چیمپیئن شپ سے قبل گلف بھر سے شریک وفود کی جدہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے نمائندوں نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا. آمد کے عمل کو آسان بنایا اور طے شدہ ٹریننگ کیمپ سے قبل ان کی رہائش گاہ تک منتقلی کا انتظام کیا۔

 

شیئر: