خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ کی پرانی پولیس لائن میں مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ جمعے کی نماز کےدوران ہوا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ہنگو روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری لائن کے قریب پہنچ گئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا ہے جبکہ واقعے میں ہلاکتوں کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔