بنگلہ دیش کی بیمان ایئرلائنز کی لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں دو مسافروں کے درمیان لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں مسافروں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی، جو بعد میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔
مزید پڑھیں
ویڈیو میں دونوں مسافروں کو ایک دوسرے پر مکے برساتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ جھگڑے کے دوران ایک مسافر کی ٹی شرٹ بھی پھٹ گئی۔
دورانِ پرواز ہونے والی اس لڑائی سے طیارے میں موجود دیگر مسافر بھی پریشان نظر آئے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے میں بچے اور بزرگ مسافر بھی موجود تھے، جن میں واقعے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔
وائرل ویڈیو میں دونوں مسافروں کو پہلے ایک دوسرے سے بحث کرتے اور پھر لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ بعد میں کیبن کریو اور دیگر مسافروں نے مداخلت کرکے دونوں افراد کو ایک دوسرے سے الگ کردیا۔
ویڈیو میں طیارے کے کیبن میں موجود دیگر مسافروں کو بھی لڑائی کے دوران ردعمل دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Mid-Air Brawl on Biman Bangladesh Airlines Flight Sparks Concern
A video showing two passengers involved in a physical fight aboard a Biman Bangladesh Airlines flight has gone viral on social media.
The flight was travelling from London to Bangladesh when an argument between… pic.twitter.com/hwpQWo92p0
— FL360aero (@fl360aero) September 17, 2026











