Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھوں کی سوجن دور کرنے کیلئے کیا کریں؟

اکثر صبح جب آپ سو کر اٹھتے ہیں تو آپ کی آنکھیں سوج جاتی ہیں ۔ اسکے پیچھے مختلف وجوہ ہو سکتی ہیں جیسا کہ جسم میں پانی کی کمی ، ذہنی دباﺅ یا بادی غذا کا استعمال وغیرہ ۔ اگر صبح اٹھنے پر آپ کی آنکھیں سوجی ہوئی ملیں تو ان پر عرق گلاب چھڑک لیں۔ اسکے علاوہ آپ روئی کے ٹکڑوں کو عرق گلاب میں بھگو کر بھی آنکھوں پر رکھ سکتی ہیں ۔ اس عمل سے نہ صرف سوجن دور ہوتی ہے بلکہ آنکھوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔
 

شیئر: