Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے

ریاض۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے۔ ایوان شاہی کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز مصر میں منعقد عرب یورپی کانفرنس میں شرکت کے لئے شرم الشیخ روانہ ہوئے۔ وہ مصری صدر عبد الفتاح السیسی کی دعوت پر مصر گئے ہیں۔ خادم حرمین شریفین نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نائب الملک کے طور پر ریاست کے معاملات چلائیں گے۔ شرم الشیخ ایئرپورٹ پہنچنے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا استقبال کیا۔ دریں اثناءہفتہ کی دوپہر شاہ سلمان ریاض سے مصر روانہ ہوئے تھے۔ کنگ خالد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں الوداع کیا۔ اس موقع پر شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ حکومتی عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 

شیئر: