Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل سنٹر شارجہ کے تحت احمد اشفاق کے اعزاز میں ادبی پروگرام

ابو روہان ۔ شارجہ
 پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی ادبی کمیٹی نے معروف شاعر احمد اشفاق کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مقامی و غیر مقامی شعرا و ادبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدرات متحدہ عرب امارات کی معروف ادبی شخصیت ظہورالاسلام جاوید نے کی جبکہ مہمان خصوصی احمد اشفاق اور مہمان اعزاز افروز عالم اور ریحانہ عثمانی تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ سہیل انجم نے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ ظہور الاسلام جاوید نے نعتیہ اشعار پیش کئے جبکہ نظامت کے فرائض ادبی کمیٹی کے سربراہ سلیمان جاذب نے بخوبی ادا کئے۔ مہمان خصوصی اشفاق احمد اور مہمان اعزا زی ریحانیہ عثمانی کے علاوہ جن مقامی شعراءنے اس پروگرام میں کلام پیش کیا ان میں ظہور الاسلام جاوید ‘افروز عالم ‘سلیمان جاذب ‘احیاءالاسلام بھوجپوری ‘شاداب الفت ‘احمد رضا ‘عائشہ شیخ عاشی ‘مرزا معید احمد ‘خاقان قمر اور فیاض اور دوسرے شامل تھے۔
 

شیئر: