Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رتلام میں بھی چلائی جاسکتی ہے’’ وندے بھارت‘‘ ٹرین ، گپتا

رتلام۔۔۔ رتلام ریل ڈویژن کے جنرل منیجر اے کے گپتا نے کہا کہ مغربی ریلوے میں ٹرینوں کی رفتار متاثر کرنے والے تقریباً121 مقامات ختم کردیئے گئے جس سے ٹرینوں کی رفتارمیں اضافہ ہوگیاہے۔ یہاں ریلوے لائنیں اعلیٰ سطح کی ہیں اور اس پر’’ وندے بھارت ایکسپریس‘‘ جیسی ’’ہائی اسپیڈٹرینیں‘‘ آسانی سے چلائی جا سکتی ہیں۔ گپتا ریاست مدھیہ پردیش کے رتلام ریلوے ڈویژن کے سالانہ معائنہ کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیروگڑھ اسٹیشن سے رتلام اسٹیشن تک کوئی خامی نہیں پائی گئی۔ گپتا نے کہا کہ کمشنر آف ریلوے سیفٹی نے معائنہ کے دوران ٹریک کی صورتحال ، ٹریک پر بنے پلوں کی صورتحال اورریلوے اسٹیشن کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا جو تسلی بخش پائے گئے۔ گپتا نے رتلام ریلوے ڈویژن کے10 شعبوں کو شاندار کام کیلئے10,10 ہزار روپے ، مجموعی طورپر ایک لاکھ روپے نعام دینے کا  اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -قسطوں میں زیورات خریدنے پر پابندی؟

شیئر: