Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں شہریوں کی ریکارڈ ہلاکتیں

کابل ۔۔۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغان جنگ میں عام شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کے واقعات گزشتہ ایک دہائی میں سب سے زیاد ہ 2018ء میں رونما ہوئے ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عام شہریوں کی ہلاکتیں 2017ء کے مقابلے میں 11فیصد تک بڑھ گئی۔3804افراد ہلاک اور 7189افراد زخمی ہوئے۔ جنگ زدہ ملک کے تمام حصوں میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں نے تباہی پھیلائی ہے۔ 2018ءمیں تشدد میں اضافے کا تعلق جان بوجھ کر عام شہریوں کو ہدف بنانے سے ہونیوالی ہلاکتوں میں نمایاں اضافے سے ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں طالبان یا داعش سے منسلک مزاحمت کاروں کی جانب سے خودکش حملوں سے سامنے آئی ہیں ۔
 

شیئر: