Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرق گلاب جلد کا بہترین ساتھی

خشک جلد کیلئے عرق گلاب موسچرائزر کا کام کرتا ہے اور جلد کی کھچاوٹ کو دور کرتا ہے۔ چکنی جلد پر عرق گلاب کے استعمال سے زائد چکناہٹ اور تیل کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ جلد میں مناسب نمی برقرار رکھتا ہے۔ 
ایک چھوٹا چمچہ عرق گلاب اور ایک چھوٹا چمچ دودھ مکس کرکے روئی کی مدد سے چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں۔ اس سے آپ کی جلد کی رنگت ایک سی رہتی ہے۔ مستقل استعمال سے چہرے کی جھلساہٹ اور سیاہ دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔ 
ایلو ویرا کے ساتھ عرق گلاب کا استعمال چہرے کی نمی بحال کرتا ہے۔ دن بھر وقفے وقفے سے عرق گلاب کا اسپرے کرنے سے جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔ 
دہی میں کھیرا اور صندل کی لکڑی پیس کر ملالیں۔ اس میں عرق گلاب شامل کر کے گاڑھا سا پیسٹ بنالیں۔ اسے چہرے پر بطور ماسک لگانے سے دھبوں اور جھریوں کے علاوہ کیل مہاسے اور چوٹ کے نشان بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں