Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشوت ادائیگی کیلئے کسان نے تحصیلدار کی جیپ میں بھینس باندھ دی

ٹیکم گڑھ۔۔۔  مدھیہ پردیش میں ضلع ٹیکم گڑھ کے کھڑگا تحصیل آفس میں زمین رجسٹری کے کاغذات میں تبدیلی اور جائداد کی تقسیم کے معاملے میں ایک کاشتکارسے جب ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی تو کسان لکشمی یادو  جومعاملات درست کرانے کے سلسلے میں 6ماہ سے تحصیل کا چکر کاٹ رہا تھا، نے کسی طرح 50ہزار روپے جمع کرکے تحصیل دار کو پیش کیا تاہم معاملات جوں کے توں برقراررہے ۔ بالآخر باقی رقم کی ادائیگی کیلئے  کسان  اپنی بھینس لے جاکر تحصیل دار کے جیپ سے باندھ دی۔یہ معاملہ اتنا بڑھا کہ ایس ڈی ایم وندنا سنگھ راجپوت اور تھانہ انچارج دھرمیندر یادو تحصیل پہنچ کر واقعہ کی بابت معلومات جمع کیں۔ ایس ڈی ایم نے پورے معاملے کی شفاف طریقے سے تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - - -ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر کی خود کشی، سوسائڈ نوٹ میں ممتاکانام شامل؟

شیئر: