Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: پاکستان میں میچوں کے ٹکٹ کیلئے شائقین کا جوش و خروش

لاہور: پی ایس ایل4 کے فائنل سمیت8 میچز کے ٹکٹ خریدنے کےلئے شائقین کاجوش و خروش قابل دید ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل میچ کیلئے 500 روپے والے ٹکٹ تو چند گھنٹے میں ہی فروخت ہوگئے۔ لاہورمیں بھی یہی صورت حال نظرآرہی ہے۔ یہ ٹکٹ نجی کوریئر سروس کی مختلف شہروں میں 55 برانچوں پر دستیاب ہیں ، شائقین کرکٹ لائنوں میں لگ کر وہاں سے ٹکٹ حاصل کر رہے ہیں۔ کراچی کے 27، لاہور کے 12، گوجرنوالہ کے 3، حیدرآباد اور راولپنڈی کے 2،2 سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔شائقین اپنی فیملی کے ساتھ میچ دیکھنے میں دلچسپی کاظاہر کر رہے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 30 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور فائنل میچ کے تقریباً 18 ہزار ٹکٹ نجی کمپنی کو فروخت کیلئے دئیے گئے ہیں۔ ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میچ کا ٹکٹ500 سے 8 ہزار روپے تک میں فروخت ہوگا۔کراچی میں 7 مارچ کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ ہوگا جبکہ 9 مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔10 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسی روز لاہور میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کا ایک ایلیمینیٹر میچ لاہور میں ہوگا جبکہ کراچی میں 13 مارچ کو کوالیفائر اور 15 مارچ کو ایلیمینیٹر میچ کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل 4کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 17 مارچ کو ہوگا۔اس سے قبل میچز کے آن لائن ٹکٹس بھی فروخت کیلئے پیش کئے گئے تھے جو مجموعی ٹکٹوں کا 20 فیصد تھا، ایسے شائقین جو آن لائن ٹکٹ ب±ک کروا چکے ہیں لیکن انہوں نے ہوم ڈلیوری کا آپشن استعمال نہیں کیا، انہیں مقررہ سینٹر پر جاکر اپنا ٹکٹ وصول کرنا ہوگا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو   نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: