Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سپر لیگ 4 کے 8 میچ پاکستان میں ہونگے

 
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق پاکستان سپرلیگ 2019 میں 34 میچ ہوںگے،ایونٹ کے آخری 8 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطا بق آخری 8 میچز میں سے 3 لاہور اور 5 کراچی میں کھیلے جائیں گے۔یہ میچزکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ 14 میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، 4 ابوظبی میں واقع شیخ زید اسٹیڈیم اور 8 میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔چوتھے ایڈیشن کا افتتاحی میچ 14 فروری کو دفاعی چیمپئنز اسلام آباد یونائیٹڈ اور چھٹی ٹیم کے درمیان ہو گا۔مقامی حکام کے تعاون سے کراچی اور لاہور میں 8 میچ منعقد کرکے پی سی بی ایک مرتبہ پھر دنیا کو ثابت کر دے گی کہ دنیا کے کسی اور حصے کی طرح پاکستان بھی بین الاقوامی کرکٹ کیلئے محفوظ مقام ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: