Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبر میں میت کا چہرہ کھولنا جائز نہیں ، السند

ریاض ۔۔۔ ادارہ امر بالمعرو ف ونہی عن المنکر کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السند نے بتایا ہے کہ قبر میں لٹاتے وقت میت کا چہرہ کھولنا جائز نہیں۔اس کے جواز کی کوئی دلیل کہیں سے ثابت نہیں۔ نہ جانے کیوں بعض لوگ قبر میں میت کا چہرہ کھولنا ضروری سمجھتے ہیں۔ بعض لوگ مستحب سمجھ کر میت کا چہرہ کھولنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ وہ ٹی وی پروگرام ”یستفتونک“ میں اس سے متعلق ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ ڈاکٹر السند نے کہا کہ کفن کے سر ، درمیانے حصے اور قدموں کی طرف کفن میں لگی گانٹھیں کھولدینا کافی ہیں۔ چہرہ کھولنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
 

شیئر: