Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کو قدرتی طور پر مضبوط بنائیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ زیادہ تر افراد کے دن میں100 بال گرتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ بالوں کوگنگھا نہ کریں تو ان کے گرنے میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ بال گرنے کی کچھ خاص وجوہ بھی ہوتی ہیں جن میں اسٹریس ، ہارمونز کا عدم توازن اور غذائیت میں کمی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ کچھ دیگر وجوہ میں بڑھتی عمر ، تھائیرائیڈکے مسائل اور ڈرگز وغیرہ شامل ہیں۔ بالوں کو گھنا اور مضبوط بنانے کے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایسے شیمپو کا استعمال کریں جس میں سلفیٹ شامل نہ ہو۔ سلفیٹ ایک زہریلا کیمیکل ہے جو بالوں کے والیم کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بالوں سے قدرتی چکنائی کو ختم کر کے انہیں خشک اور روکھا بنا دیتا ہے۔ بالوں کو روزانہ شیمپو کرنے سے پرہیز کریں۔ باقاعدگی سے خشک شیمپو کا استعمال آپ کے سر کی جلد اور خاص طور پر فولیکلز کو متاثر کرتا ہے۔ اسکے نتیجے میں بال گرنا اور کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔کیا آپ بالوں کو گرم ہیئر ڈرائر ، کرلنگ اور اسٹریٹننگ ٹولز سے نقصان پہنچا کر پشیمان ہیں ؟ ہائی ہیٹ اسٹائلنگ بالوں کی بیرونی کیوٹیکل لیئر کو نقصان پہنچاتی ہے یا اسے بالکل ہی جلا دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بالوں کو اسٹریٹ کرنے سے پہلے زیادہ درجہ حرارت سے تحفظ دینے والا اسپرے ضرور کریں۔ متناسب اور مکمل غذائیت نہ لینا بھی بالوں کی نشوونما اور صحت کو متاثر کرتا ہے۔ لہذا یہ اہم ہے کہ صحت مند غذا کے استعمال کو یقینی بنایا جائے جیسا کہ میوہ جات ، پھل ، سبزیاں ، پروٹین اور صحت مند چکنائیاں۔ جسم کو بالوں کی نشوونما کے لئے وافر مقدار میں غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ چند مخصوص غذائیں کھاتے ہیں اور باقی سے اجتناب کرتے ہیں تو خود اپنے جسم کو بہت سے غذائی اجزاء سے محروم کر دیتے ہیں۔ بالوں کی صحت کے حوالے سے پروٹین ایک اہم میکرونیوٹرئینٹ ہے۔ بال پروٹین پر مشتمل ہوتے ہیں اور غذا میں مطلوبہ مقدار میں پروٹین کا شامل نہ ہونا بالوں کو کمزور کرنے کا سبب بنتا ہے۔ آپ کو اپنی غذا میں مختلف اقسام کے اجزاء کا استعمال کرنا چاہیے جن میں پروٹین وافر مقدار میں شامل ہو۔ کستورا مچھلی اور کدو کے بیج زنک فراہم کرتے ہیں جبکہ سالمن اور خوردنی مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور انڈے بائیوٹن سے بھرپور ہوتے ہیں جو بالوں کو صحت اور نشونما فراہم کرتے ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں