Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیف پاستا ود ویجی ٹیبل سے دستر خوان سجائیں

اجزا :
پاستا۔ ایک پیکٹ
پھول گوبھی۔ ایک چوتھائی
تیل۔4 کھانے کے چمچ
لہسن کے جوئے۔ 3 عدد (باریک کٹا)
بیف انڈرکٹ۔250 گرام (سلائس میں کٹا ہوا)
ٹماٹر۔ ایک عدد (باریک کٹا ہوا)
شملہ مرچ۔ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)
گاجر۔ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)
پیاز۔ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)
چلی گارلک ساس۔ ایک چوتھائی کپ
نمک۔ حسب ذائقہ
اوریگانو۔ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ۔ حسب ضرورت
کریم چیز۔ 3 کھانے کے چمچ
 
ترکیب۔
ایک برتن میں پانی گرم کرکے پاستا شامل کریں، ابال آجائے تو پاستا چھلنی میں نکال کر الگ رکھ دیں۔الگ سے پھول گوبھی کو بھی ہلکا سا ابال لیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں، اس میں لہسن ڈال کر گولڈن فرائی کرلیں۔اس کے بعد بیف شامل کریں اور اتنا بھونیں کہ بیف کا رنگ تبدیل ہو جائے۔اب باریک کٹی تمام سبزیاں شامل کر دیں۔سبزیاں نرم ہو جائیں تو چلی گارلک ساس، نمک، اوریگانو اور کالی مرچ شامل کر دیں۔اسے3 سے 4 منٹ تک فرائی کریں۔آخر میں ابلا ہوا پاستا، ا±بلی پھول گوبھی اور کریم چیز شامل کرکے ہلکا سا دم دیں۔بیف پاستا ود ویجی ٹیبل سرو کرنے کےلئے تیار ہے۔ 
*********

شیئر:

متعلقہ خبریں