Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف مستعفی

تہران... ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنی خدمات مزید جاری رکھنے سے معذرت کی ہے۔جواد ظریف نے انسٹاگرام اکاونٹ پر لکھااپنی ذمہ داری مزید جاری نہ رکھنے اور اپنی مدت وزارت کے دوران خامیوں اور کوتاہیوں پر معذرت خواہ ہوں۔ جواد ظریف 2013 سے ایرانی وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے میں اہم ترین کردار رہا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کے دفتر نے جواد ظریف کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی تاہم کہاہے کہ صدر ان کا استعفیٰ قبول نہیں کریں گے۔

شیئر: