Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونل میسی نے اس وقت سہارا دیا جب ضرورت تھی، نیمار جونیئر

ریوڈی جینرو: فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین کیلئے کھیلنے والے برازیلی اسٹار نیمار جونیئر سابق کلب بارسلونا کے سپر اسٹار کھلاڑی اور کپتان لیونل میسی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور بتایا کہ میسی نے انتہائی مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا اور اس مقام تک پہنچنے کا موقع فراہم کیا۔ انجری مسائل کی وجہ سے ان دنوں آرام کرنے والے نیمار مہنگے ترین فٹبالر کی حیثیت سے بارسلونا چھوڑر کر پیرس منتقل ہوئے تھے اوراس وقت ان کا موقف تھا کہ میسی کی وجہ سے وہ بارسلونا میں کبھی نمایاں نہیں ہو سکتے اس لئے ہسپانوی کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور ہیں۔ نیمار کا کہنا تھا کہ یہ وہ کہانی ہے جو میں ہر کسی کو سناتا ہوں کہ میسی نے اس وقت مجھے سہارا دیا جب مجھے انتہائی سخت ضرورت تھی اور ارجنٹائنی سپر اسٹار نے وہ محبت اور حمایت فراہم کی جس کے نتیجے میں آج میں اس مقام پر ہوں ۔ یہ کہتے ہوئے نیمار اپنے آنسوﺅں پر قابو پانے کی کوشش کررہے تھے۔ میسی نے کہا تھا کہ مجھ سمیت کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اور شرمانے کے بجائے اپنے کھیل کے ذریعے خود کو ثابت کرو کہ تم ٹیم کی ضرورت ہو۔بارسلونا واپسی کے امکان کو مسترد نہ کرتے ہوئے نیمار نے کہا کہ وہاں میسی جیسے دوست ہیں جنہیں میں بے حد اہمیت دیتا ہوں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: