Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کیخلاف تشہیری مہم چلائی گئی، بحرینی وزیر

ریاض۔۔۔ بحرینی وزیر اطلاعات و نشریات علی الرمیحی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیخلاف چلائی جانے وا لی تشہیری مہم کی نظیر کبھی اور کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے رائے عامہ بنانے اور بگاڑنے کے امور کی نشاندہی کیلئے اسٹڈیز سینٹرز کے قیام کو ناگزیر قرار دیا۔ وہ " مسک میڈیا فورم " کے تحت ہونے والے خصوصی مباحثے " رائے عامہ کون بناتا ہے؟" سے خطاب کررہے تھے۔ انہو ںنے بتایا کہ فی الوقت عرب سیٹلائٹ چینلز کی تعداد 1200 ہوچکی ہے۔ ان میں سے 86 فیصد نجی چینلز ہیں۔ عرب دنیا میں رائے عامہ کے رجحانات کا پتہ لگانے والے ادارے ناپید ہیں۔ غیر ملکی مراکز سے رائے عامہ کے جائزے تیار کرانا مفید مقصد نہیں ہوسکتا۔ ہمیں اپنے ادارے قائم کرنے ہونگے۔ 
 

شیئر: