Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل:ملتان سلطانز نے اسلام آباد کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

  دبئی: پاکستان سپر لیگ کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز 121 رنز پر سمیٹ دی۔ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی ۔دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی جو کافی حد تک درست ثابت ہوئی۔ ملتان سلطانز کے بولرز حریف ٹیم پر ابتدا ءسے ہی چھائے رہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کسی بھی کھلاڑی کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔گزشتہ میچ کی طرح کیمرون ڈیلپورٹ اس مرتبہ بھی یونائیٹڈ کےلئے کچھ نہ کر سکے اور 4 رنز بنا کر پہلے ہی اوور میں محمد الیاس کا شکار بنے۔جارح مزاج لیوک رونچی نے روایتی کھیل جاری رکھا اور اسکور کو 34 رنز تک پہنچایا لیکن اس مقام پر صاحبزادہ فرحان، نعمان علی کی گیند پر اسٹمپ آوٹ ہوگئے۔اسکور 42 تک ہی پہنچا تھا کہ لیوک رونچی گیند کو باونڈری کے باہر پہنچانے کی کوشش میں محمد الیاس کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد پے درپے وکٹیں گرتی رہیں۔ سمیت پٹیل 20، آصف علی 22 اور فہیم اشرف 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے ڈینیئل کرسچن نے 3، شاہد آفریدی، نعمان علی اور محمد الیاس نے 2، 2 جبکہ محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ملتان نے بیٹنگ شروع کی تو پہلی وکٹ 54کے مجموعی اسکور پر گری ۔ جیمز ونس 28 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ان کے بعد 4 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے جانسن چارلس بھی پویلین لوٹ گئے۔اوپنر عمر صدیق 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ایونز صرف ایک رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان شعیب ملک نے 23 اور ڈینیئل کرسچن نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ واضح رہے کہ فتح کے باوجود ملتان سلطانز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے جس نے 6 میچوں میں سے صرف 2میں کامیابی حاصل کی ہے۔دریں اثناءشائقین کرکٹ کراچی میں لیگ کا فائنل دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں لیکن فائنل سے 3 ہفتے قبل ہی تمام ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوگئے ہیں۔ابتک جو لوگ ٹکٹ خریدنے کا سوچ رہے تھے ان شائقین کرکٹ کو گھروں میں ٹی وی پر بیٹھ کر ہی فائنل میچ دیکھنا ہوگا۔ ادھر منگل کی شب دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی پی سی بی نے مقامی کوریئر کمپنی کے حوالے کردی۔ 
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: