Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تندوری ران ، مزیدار پکوان

اجزاء :
بکرے کی ران۔6 عدد
نمک/کالی مرچ۔حسبِ ضرورت
باربی کیو ساس۔حسبِ ذائقہ
 
ترکیب۔
بکرے کی ران اچھی طرح صاف کر لیں۔اب ایک روسٹنگ پین میں اس ران کو نمک /کالی مرچ لگا کر رکھیں اور اچھی طرح ساس بھی لگادیں۔ایک گھنٹے کےلئے فریج میں رکھ کر میرینیٹ کر لیں۔اب اوون کو 375 ڈگری فارن ہائٹ (190 ڈگری سینٹی گریڈ) پر گرم کر لیں۔پھر فریج سے روسٹنگ پین نکال کر اوون میں رکھ دیں اور تیل ڈال کر 45 منٹ کےلئے پکائیں اب باربی کیو گرلز کو درمیانی آگ پر گرم کریں۔ہر گرل پر تیل لگاکر ایک ایک ران سیٹ کریں۔پھر20منٹ کے لئے پکائیں۔تقریباً 7 سے 8 بار تیل لگا کر روسٹ کریں۔ران کو ہر طرف سے اچھی طرح براﺅن کرلیں اور یہ بھی چیک کریں کہ وہ گل گئی ہے۔پھر تندوری ران کو اپنے ذائقے کے مطابق سیزن کرلیں۔ ٹماٹر ،دھنیا،پیاز ،فرنچ فرائز یا ابلے ہوئے آلو کے ساتھ سرو کر سکتے ہیں۔ذائقے دار تندوری ران تیار ہے۔
٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: