Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان امن مذاکرات کامیاب ہونگے؟

کابل...افغان طالبان نے امر یکہ کے نمائندے زلمے خلیل زاد سے ہونے والے مذاکرات کے دوران حتمی معاہدے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے افغانستان کو بیرونی طاقتوں کے خلاف مرکز نہ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خصوصی گفتگوافغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ معاہدے میں یہ بات شامل ہوگی کہ افغانستان دوبارہ امر یکہ کے خلاف حملوں کا مرکز نہیں ہوگا۔ اگر مذاکرات کے اس دور میں حل کی جانب نہیں پہنچے تو مذاکرات کا ایک اور دور کریں گے لیکن یہ ہمارا ہدف ہے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات دو نکتوں امریکہ کی دست برداری اور حملے نہ ہونے کی گارنٹی پر اٹکے ہوئے ہیں۔دوحہ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت زلمے خلیل زاد اور افغان طالبان کے وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر کررہے ہیں۔ 

شیئر: