Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجریا میں صدارتی انتخاب، صدر محمد بخاری کامیاب

ابوجا۔۔۔ نائیجریا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر محمد بخاری کامیاب قرار دیدیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے بدھ کو نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ ہفتے کو ہونے والی ووٹنگ میں محمد بخاری نے 56 فیصد جبکہ ان کے حریف سابق نائب صدر عتیقو ابوبکر کو 41 فیصد ووٹ ملے۔ انتخابات سے قبل ان دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ محمد بخاری 2015 سے نائیجریا کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نائیجریا میں ہونے والے ان انتخابات کے موقع پر پُرتشدد واقعات کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔
 
 

شیئر: