Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ10 سال کا ہو گیا

مقبول ترین میسنجر ایپلی کیشن واٹس ایپ کو میدان میں آئے 10 سال پورے ہوگئے۔کمپنی کی جانب سے 10 ویں سالگرہ مناتے ہوئے اپنے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کا شکریہ ادا کیا گیا۔اس حوالے سے واٹس اپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک ویڈیو اور چارٹ شئیر کیا جس میں واٹس ایپ کے ہر گزرے سال طے کئے جانے والے سنگ میل کا احاطہ کیا گیا۔ابتدائی 6 ماہ میں واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 25 لاکھ تھی جس کے بعد اس میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ فیچرز کا آغاز کیا گیا۔ 2010 ءمیں اس میں لوکیشن شیئرنگ ، 2011 میں گروپ چیٹ ، 2013 میں وائس میسج ، 2014 میں میسج پڑھنے پر نمایاں ہونے والے بلیوٹک یا ریڈ ریسیپٹ ، 2015 میں واٹس ایپ ویب اور 2016 میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ اور ویڈیو کالنگ کو متعارف کرایا گیا۔2017 میں اسٹیٹس جیسے مقبول فیچر کو پیش کیا گیا اور بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنا بھی ممکن ہوگیا۔ 2018 میں ماہانہ صارفین ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئے۔ واٹس ایپ بزنس ایپ، گروپ کالنگ اور اسٹیکرز سامنے آئے۔2019 میں یہ کمپنی اب 10 ویں سالگرہ منارہی ہے۔
 
 

شیئر: