Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان امن مذاکرات ہفتے کو دوبارہ شروع ہونگے

   واشنگٹن...امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات کےلئے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام ہورہا ہے۔ زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ طالبان کے ساتھ مسلسل 3 دن مثبت مذاکرات ہوئے۔دوحہ میں بات چیت فائدہ مند رہی۔ ایک دوسرے کو سمجھنے اور قیام امن کے لئے بتدریج مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ آئندہ 2 دن فریقین آپس میں مشاورت کریں گے۔ اس کے بعد ہفتے کو دوبارہ مذاکرات شروع ہوں گے۔ دونوں فریقین4 اہم امور پر مشاورت کررہے ہیں۔ خلیل زاد نے جاری مذاکرات کو ’ٹھوس‘ اور ’تعمیری‘ قرار دیا۔

شیئر: