Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل:کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

دبئی:پاکستان سپر لیگ 4 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے 5وکٹوں سے فتح حاصل کرکے لاہور قلندرز سے گزشتہ شکست کابدلہ لے لیا۔دبئی اسپورٹ سٹی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی اور نپی تلی بولنگ سے لاہور قلندرز کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔ عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں وکٹ کیپر بیٹسمین گوہر علی کو 4 رنز پر آوٹ کردیا۔لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان وکٹ پر مشکلات میں گھرے ہوئے دکھائی دیے، تاہم حارث سہیل کے ہمراہ 37 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور 7ویں اوور میں افتخار احمد کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔حارث سہیل 20 رنز بنانے کے بعد افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے، جس کے بعد کوری اینڈرسن نے اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ مل کر اسکور میں 30 رنز کا اضافہ کیا۔کوری اینڈرسن کو نوجوان عمر خان نے اسٹمپ آوٹ کیا تو ٹیم کا اسکور محض 77 رنز تھا، اے بی ڈی ویلیئرز اور سہیل اختر نے ذمہ اٹھانے کی کوشش کی مگر لمبی شراکت قائم نہیں ہوسکی اور اے بی ڈی ویلیئرز 32 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد محمد عامر کا شکار بنے۔سہیل اختر نے 29 رنز بنا کر اسکور کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز تک پہنچا دیا۔ کراچی کنگز کے افتخار احمد 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ عماد وسیم، عمر خان اور محمد عامر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ہدف کے تعاقت میںکراچی کنگز کے کولن منرو اس مرتبہ اپنا بلا چلانے میں کامیاب تو ہوئے لیکن صرف ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 15 رنز بنانے کے بعد سندیپ لمی چنے کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے۔بابر اعظم بھی 11 رنز بنانے کے بعد لمی چنے کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد کراچی کنگز اپنے2 اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔لیام لیونگسٹن اور کولن انگرام نے 50 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو دباو¿ سے نکال کر جیت کی جانب گامزن کیا۔انگرام 12 رنز بنا نے کے بعد حارث سہیل کی گیند پر 78 کے مجموعے پر بولڈ ہوئے تو 84 کے اسکور پر یاسر شاہ نے 38 رنز بنانے والے لیونگسٹن کو بھی پویلین کی راہ دکھادی۔بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی افتخار احمد نے ٹیم کو سہارا دیا اور بڑے ناموں کے پویلین میں لوٹنے کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔افتخار احمد نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح کے ساتھ 2 اہم پوائنٹس دلوادیے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس"

 

شیئر: