Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلہن کے حسن وانداز

کسی بھی شخص کےلئے سب سے اہم اور یادگار دن اسکی شادی کا دن ہوتا ہے. خاص طور پر دلہنیں اس دن کےلئے خصوصی تیاری کرتی ہیں۔چونکہ دلہن ہر شخص کی توجہ کا مرکز ہوتی ہے لہذا اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سب سے خوبصورت اور منفرد نظر آئے ۔
 اگر دنیا بھر میں دلہنوں کی خوبصورتی کے حوالے سے کوششوں کا ذکر کیا جائے تو جاپانی دلہنیں جلد کی خوبصورتی اور چہرے سے داغ دھبے دور کرنے کےلئے رنگ گورا کرنے والی کریموں کا استعمال کرتی ہیں ۔چھائیوں اور داغ دھبوں سے مکمل نجات کے لئے وہ یہ کریمیں 6 ماہ پہلے سے استعمال کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ چاولوں کے پانی سے منہ دھو نا بھی جاپان میں جلد کی چمک اور خوبصورتی کا ذریعہ مانا جاتا ہے ۔
افریقی دلہنیں اپنے چہرے کی شادابی کےلئے خالص پام آئل سے بنے بلیک افریقن سوپ کا استعمال کرتی ہیں۔شادی سے کم از کم 3 ماہ پہلے اس سوپ کا خصوصی استعمال شروع ہو جاتا ہے ۔
یورپ کے جن شہروں میں لیونڈر آئل کثرت سے پایا جاتا ہے وہاں خواتین پانی میں لیونڈر آئل ملا کر چہرے پر اسپرے کرتی ہیں۔ یہ آئل اینٹی سیپٹک ہونے کے سبب خشک جلد کو تروتازہ اور شاداب بنانے کےلئے اہم ہے ۔
کورین خواتین میں میک اپ کا خاص ذوق پایا جاتا ہے . وہ آنکھوں کے نیچے سیاہ ہلکے دور کرنے کیلئے کنسیلر کا بہت زیادہ استعمال کرتی نظر آتی ہیں ۔
ترکی کی خواتین جلد کی تروتازگی کےلئے عرق گلاب استعمال کرتی ہیں۔ اکثر ترک خواتین خالص عرق گلاب گھر پر تیار کرتی ہیں اور اے بطور ٹونر استعمال کرتی ہیں ۔
 
 

شیئر: