Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر بلدیات نے اختیارا ت اعلیٰ عہدیداروں اور میئرز کے حوالے کردیئے

ریاض۔۔۔ وزیر بلدیات و دیہی امور نے اپنے اختیارات وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں اور میئرز کے حوالے کردیئے۔ اس فیصلے کا مقصداختیارات کے استعمال کے ارتکاز کو ختم کرنا ہے۔ اسکی بدولت میئرز، کمشنرز اور وزارت کے عہدیدار پراعتماد ہونگے۔ وہ اختیارات ملنے کی بدولت زیادہ موثر انداز میں خدمت کرسکیںگے۔ تبدیلی کے بموجب قومی تبدیلی پروگرامو ںکے کام آسانی سے انجام دیئے جاسکیں گے۔ وزیر بلدیات و دیہی امو رنے کمشنروں ، اعلیٰ عہدیداروں اور میئرز سے کہا ہے کہ وہ آئندہ بلدیاتی و دیہی امور کے منصوبے تیزی سے نمٹائیں۔ ہر کام معیاری ہو۔ ٹھیکیداروں پر نظررکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لیں اور کوئی بھی منصوبہ تعطل کا شکار ہو تو اسے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ٹھیکیدار سے لیکر کسی اور ٹھیکیدار کے حوالے کردیں۔

شیئر: