Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈمی نوٹ 7 پرو اسمارٹ فون لانچ

شیاﺅمی کمپنی کی جانب سے فلیگ شپ فون ریڈ می نوٹ 7 پرو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق یہ فون آئی فون ایکس ایس سے بھی زیادہ بہتر کیمرا سسٹم سے لیس ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.3 انچ ایل سی ڈی بیزل لیس ڈسپلے دیا گیا ہے اور ڈسپلے میں نوچ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فون میں اسنیپ ڈراگون 675 پراسیسر ، 2 کریو ہائی پرفارمنس کورز ، 4/6 جی بی ریم اور 64/128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ یو ایس بی ٹائپ سی، کوئیک چارج 4.0 سپورٹ، 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ پائی کا امتزاج کمپنی کے اپنے ایم آئی یو آئی 10 سے کیا ہے۔اسمارٹ فون کی پشت پر 48 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل پر مشتمل ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے، جبکہ سیلفی کے لیے 13 میگا پکسل کیمرا شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق 48 میگا پکسل کیمرا سونی سنسر ایف 1.79 آپرچر کے ساتھ ہے جو کہ آئی فون ایکس ایس میکس سے 27 فیصد زیادہ بڑا ہے اور 4 کے ویڈیو 30 فریم فی سیکنڈ ریکارڈ کرتا ہے جبکہ پرو موڈ بھی موجود ہے۔ ریڈمی نوٹ 7 پرو کے 4 جی بی اور 64 جی بی والے ماڈل کی قیمت198 ڈالرز جبکہ 6 جی بی اور 128 جی ورژن کی قیمت 239 ڈالرز رکھی گئی ہے۔ 
 

شیئر: