Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثہ 7 افراد زخمی

  حیدرآباد۔۔۔  ضلع نظام آباد میں ٹریفک  حادثے میں 7افراد زخمی ہوگئے ۔  حادثہ  اس وقت پیش آیا جب ضلع کے سداشیونگر منڈل کے کُپریال علاقہ کی قومی شاہراہ نمبر44پر تلنگانہ آرٹی سی کی گروڈا بس سے لاری ٹکرا گئی۔لاری روڈڈیوائیڈر پر چڑھ کر دوسری جانب سے آنے والی بس سے جا ٹکرا ئی ۔ بس حیدرآبادسے ضلع نظام آباد جارہی تھی ۔ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 

شیئر: