Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک و ہند تعمیری مذاکرات کریں،اقوام متحدہ

  نیو یارک ... اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئتریس نے پاکستان کی جانب سے ہندوستانی فضائیہ کے ہواباز ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کاخیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ملکوں سے کہاہے کہ وہ اس مثبت پیش رفت کو جاری رکھیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کا دفتر پاکستان کی جانب سے ہندوستانی پائلٹ کی رہائی کی خبر کا خیرمقدم کرتا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اس مثبت پیش رفت کو جاری رکھتے ہوئے تعمیری مذاکرات کے آغازکے لئے اقدامات کریں۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش کا اعادہ بھی کیا ہے۔

شیئر: