Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائے پور : پولیس ملازمین کو سالگرہ پر چھٹی

رائے پور۔۔۔تہوار ہو یا قانونی انتظامات کے مسائل ، پولیس اہلکاروں کو ہمہ وقت مورچہ سنبھالنے کیلئے مستعد رہنا پڑتا ہے۔اب ان کیلئے خوشخبری ہے کہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے پور پولیس نے اہلکاروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ذہنی تناؤ سے آزاد ہوکر خدمات انجام دینے کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ منانے کیلئے چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ پولیس نے پولیس ملازمین کے خصوصی سالگرہ دن پر گرین کارڈ اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کی روایت شروع کردی ۔سالگرہ کے موقع پر چھٹی کی سہولت سے ضلع کے 3ہزار پولیس اہلکاراور کانسٹیبلزمستفید ہونگے۔سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ( ایس ایس پی) شیخ عارف حسین نے کہا کہ ملازمین کو سالگرہ کے موقع پرچھٹی فراہم کرنے سے وہ اہل خانہ کے ہمراہ خوشیوں میں شریک ہوسکیں گے۔ اس سے اہلکاروں کے ذہنوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور وہ آزادی کے ساتھ بہتر طور پر ڈیوٹی انجام دے سکیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -لکھنؤ: لوہیا اسپتال میں مریضوں کے علاوہ تیمارداروں کیلئے کھانا مفت

شیئر: