Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوما میں کیمیکل ہتھیار ’استعمال“ ہوئے، عالمی ادارہ

نیو یارک۔۔۔ کیمیاوی ہتھیاروں کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ ایسے ’قابل فہم حقائق‘ ملے ہیں کہ گزشتہ برس شامی شہر دوما میں ہوئی جنگی کارروائیوں کے دوران زہریلی کلورین گیس کا استعمال کیا گیا تھا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ7 اپریل 2018ءکو ہوئے اس حملے میں40 افراد مارے گئے تھے۔ اس حملے کی تحقیقات کی مکمل چھان بین کے بعد ادارے نے کہا کہ ایسے شواہد ملے ہیں کہ اس کارروائی میں کیمیاوی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ اس ادارے کا یہ اختیارنہیں کہ وہ یہ تعین کرے کہ یہ کیمیاوی ہتھیار کس نے استعمال کئے تھے۔
 
 

شیئر: