Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت مریضوں کی سلامتی کی تحریک کا قائد

ریاض ۔۔۔ برطانوی وزیر خارجہ نے مریضو ں کی سلامتی کیلئے چوتھی عالمی کانفرنس کی سرپرستی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے قدرو منزلت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مریضوں کی سلامتی کے سلسلے میں بڑا اہم کردارادا کررہا ہے۔ انہوں نے جدہ میں شروع ہونے والی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہر سال لاکھوں لوگ طبی عملے کی غلطی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ غلطیوں سے سیکھتے نہیں اور اپنی اصلاح پر توجہ نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس غیر معمولی ہے۔ مملکت پوری دنیا میں مریضوں کی خاطر سلامتی کے حوالے سے چلائی جانے والی تحریک کی قیادت کررہا ہے۔ 
 

شیئر: