Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2رشتے داربھائیوں کو قتل کرکے لاش دریائے گنگا میں پھینک دی

بریلی۔۔۔بریلی میں رشتے کے2 بھائیوں کو قتل کرکے لاش دریائے گنگا میں پھینک دی گئی۔میران پورکٹرا محلہ اہیران میں رہنے والی لڑکی کے والد اور بھائی نے دونوں لڑکوں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیااور لاش دریائے گنگا میں پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لڑکی کے اہل خانہ شادی کی تقریب میں چلے گئے تواس نے اپنے دوست دھیریندر کو فون کرکے گھر پر بلایا ۔دھیریندر نے اپنے ماموں زاد بھائی بھوپیندر کوساتھ لیکر لڑکی کے گھرپہنچا ۔ اسی دوران لڑکی کے والد اور بھائی اچانک گھر پر پہنچے تو وہاں دونوں لڑکوں کو دیکھ کر طیش میں آگئے۔انہوں نے دونوں کاگلاگھونٹ کر موت کے گھات اتار دیااور رات کے اندھیرے میں دونوں کی لاشیں رام گنگا ندی میں پھینک دی۔دونوں نوجوانوں کے اچانک لاپتہ ہونے پر اہل خانہ نے فرید پور تھانے میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ موبائل فون سے کی جانیوالی کال کی تفصیلات معلوم کی گئی جس کی بنیاد پر پولیس نے لڑکی کے گھر تک پہنچ کر اسے گرفتار کرلیا۔پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے پورا ماجرا بیان کردیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد اور بھائی کو گرفتارکرلیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوگی کابینہ کا فیصلہ:ہر بیٹی کوگریجویشن تک ملیں گے15ہزار روپے

شیئر: