Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی:بغیر ضرورت ہارن بجانے پر روزانہ 48ڈرائیوروں پر جرمانہ

نئی دہلی۔۔۔گاڑیوں کے ہارن سے پیدا ہونیوالی صوتی آلودگی کے پیش نظر دہلی کی ٹریفک پولیس نے ممنوعہ مقامات پر ہارن بجانے والے ڈرائیوں کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔ اس کے تحت روزانہ تقریباً 48ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔اسپتالوں ، خصوصی شاہراہوں اور ممنوعہ مقامات پر ہارن بجانے سے متعلق ٹریفک پولیس لوگوں کو آگہی فراہم کررہی ہے۔گزشتہ 4روز کے دوران 1720افراد کو معلومات فراہم کی گئیں اور 500گاڑیوں پر اسٹیکرچسپاں کئے گئے۔ ٹریفک پولیس نے امسال یکم جنوری سے 15فروری تک 2200ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا ۔واضح ہو کہ صوتی آلودگی کیخلاف 190(2) ایم وی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔ اس میں گاڑی کی ضبطی کے علاوہ زیادہ سے زیادہ 2000روپے تک جرمانہ کیا جاتا ہے۔ایمس، صفدر گنج اسپتال، سینٹ اسٹیفن اسپتال، پٹیل چیسٹ اسپتال، راجن بابو ٹی بی اسپتال ، ڈاکٹر ہیڈ گوار اسپتال، جی ٹی بی اسپتال، سوامی دیانند اسپتال، جی بی پنت اسپتال، دیپ چند بندھو اسپتال، لکشمی بائی گرلز کالج، دہلی یونیورسٹی، ڈی یو میٹرو اسٹیشن وغیر ہ مقامات پر بلا وجہ ہارن بجانے کیخلاف دہلی ٹریفک پولیس نے لوگوں میں آگہی مہم شروع کررکھی ہے۔ واضح رہے کہ انسان کے کان 20ہارٹز سے لیکر 20ہزار ہارٹز تک کی آواز سننے کے متحمل ہوتے ہیںجبکہ 85ڈیسیبل سے زیادہ آوازلوگوں کی کارکردگی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے جو صوتی آلودگی کے درجے میں آتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -2رشتے داربھائیوں کو قتل کرکے لاش دریائے گنگا میں پھینک دی

شیئر: