Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی:سڑک حادثات میں2کانوڑیوں کی ہلاکت پرمشتعل ہجوم کا ہنگامہ

مراد آباد۔۔۔اتر پردیش میں 2سڑک حادثات میں خاتون کانوڑیاسمیت 2افراد ہلاک ہونے کے بعد مشتعل ہجوم نے گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور سڑک پر آمدورفت بند کردی۔ ہری دوار سے سڑک کے کنارے جانیوالی خاتون کانوڑیے کو نامعلوم گاڑی نے رونددیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ دوسرا حادثہ مراد آبادکے کانٹھ میں پیش آیا۔ بجنور روڈ کے رجپورا میں سڑک کے کنارے جانیوالے کانوڑیے مدن سنگھ کوتیز رفتار ٹرک نے کچل دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔پیچھے آنیوالے کانوڑیوں کے گروپ میں شامل سیکڑوں افراد نے اس واقعہ پر  ہنگامہ برپا کردیا اور سڑک پر گزرنے والی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور ٹریفک بند کردی۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کنٹرول میں کیا اور ٹریفک بحال کی۔ پولیس نے حادثے کا سبب بننے والے نامعلوم ڈرائیوروں کیخلاف رپورٹ درج کرکے ان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ہماچل پردیش: بس گہری کھائی میں گرگئی،33افراد زخمی

شیئر: