Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں بارش اور برفباری ،مرنیوالے8ہوگئے

کوئٹہ ... بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہفتے کو بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جار ی رہا۔ طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ۔ریلوے ٹریک بہہ جانے سے پاک ایران ریلوے سروس معطل ہوگئی۔ضلع قلعہ عبداللہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سیلابی ریلوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ایف سی اور لیویز ریسکیو آپریشن میں مصروف رہے۔پاک فوج کو بھی طلب کرلیا گیا۔وادی زیارت میں برف باری کا 15 سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا ۔ وادی میں گزشتہ روز سے اب تک 3 فٹ برف پڑ چکی ہے۔کوژک ٹاپ پر شدید برفباری کے باعث آمدورفت معطل ہوگئی۔کان مہترزئی اور خانوزئی میں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔اسلام آباد اور لاہور سے آنے والی مسافر بسیں کان مہترزئی کے مقام پر پھنس گئیں۔مستونگ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ بند ہوگئی۔قلعہ عبداللہ کے قریب قومی شاہراہ پر پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ چمن، پشین، ہرنائی، ژوب، لورالائی، موسیٰ خیل شیرانی، قلعہ سیف اللہ میں شدید بارش کے باعث ندی نالے بپھر گئے ۔خاران میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔چاغی میں 600 فٹ سے زائد ریلوے ٹریک بہہ جانے سے پاک ایران ریلوے سروس معطل ہوگئی ۔خضدار، لسبیلہ اور اوتھل میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے حب ڈیم کا رخ کرلیا ۔حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مزید 10 سے 20 فٹ اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نصیرآباد میں بارشوں کے بعد دریائے ناڑی بینک میں گیارہ ہزار کیوسک کا سیلابی ریلی گزرہی ہے۔چمن کے علاقے گلدار باغ میں شدید بارش سے ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے2 بچے جاں بحق اور ماں باپ زخمی ہو گئے۔خضدار کے علاقے کوشان میں گھر کی چھت ٹوٹنے سے 2بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ3 افراد زخمی ہوئے۔بولان میں چھت گرنے سے ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ مستونگ میں سیلابی ریلے میں گرنے سے بچہ جان سے گیا۔ ا±تھل میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے 6افراد زخمی ہوگئے۔دالبندین اور پشین میں 2 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ان کی موت کا خدشہ ہے۔دریں اثناء کراچی کے علاقوں ڈیفنس، کلفٹن، شاہراہ فیصل، ائیرپورٹ، گلشن اقبال، ناظم آباد، اورنگی ٹاو¿ن، صدر اور آئی آئی چند ریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوئی ۔ابر رحمت برسنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ آزاد کشمیر کے ضلع نیلم، ہٹیاں، بالا باغ، حویلی اور پونچھ کے میدانی علاقوں کے پہاڑوں کو برفباری نے لپیٹ میں لے لیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال، رزمک اور دتہ خیل میں بھی برفباری ہوتی رہی۔سوات کے علاقے کالام اور ملم جبہ میں ، لوئردیر کے علاقے کلپانی، وادی لڑم، بنشاہی اور لاموتے میں بھی برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہا۔اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مطلع جزوی ابرآلود رہا اور تیز ہواو¿ں سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ۔
 

شیئر: