Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تار کین نے جنوری میں 6.1 فیصد زیادہ رقوم بھجوائیں

ریاض۔۔۔ تارکین وطن نے جنوری 2019ءکے دوران گزشتہ برس کے ماہ جنوری کے مقابلے میں 6.1 فیصد زیادہ رقوم بھجوائیں۔ انہوں نے سعودی عرب سے 637 ملین ریال زیادہ روانہ کئے۔ سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے ماہانہ خبرنامہ جاری کرکے بتایا کہ تارکین وطن نے مملکت سے جنوری کے دوران 11.024 عرب ریال اپنے وطن بھجوائے جبکہ جنوری 2017ءکے دوران 10.387 ارب ریال بھیجے تھے۔ تارکین کی طرف سے ترسیل زر میں ماہانہ کی بنیاد پر 2.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 2018ءکے دوران سالانہ کی بنیاد پر تارکین کے ترسیل زر میں 3.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ یہ 7 برس کے دوران اپنی نوعیت کا علیحدہ ریکارڈ ہے۔ 7 برس میں اس سے زیادہ کم رقم کبھی نہیں بھیجی گئی۔ ساما کا کہنا ہے کہ 2018ءکے دوران تارکین نے 136.43 ارب ریال کی ترسیل زر کی۔ جنوری 2019ءکے دوران سعودی شہریوں نے 2017ءکے ماہ جنوری کے مقابلے میں 4.908 ارب ریال بھجوائے۔ ان کے یہاں 20.6 فیصد کی کمی نوٹ کی گئی۔ 

شیئر: