آٹورکشے پر مالک کا نام اور موبائل نمبر درج کرنے کی ہدایت

مظفرپور۔۔۔مظفر پور آٹو رکشہ کمیٹی کے صدر اے آر انو اور جنرل سیکریٹری محمد الیاس عرف ایلو نے کہا کہ آٹو رکشے پر نام اور موبائل نمبر درج کرنے سے مسافروں کو سہولت ہوگی۔انہوں نے آٹو رکشہ اسٹینڈ کو تجاوزات سے آزاد کرانے کا مطالبہ کیا۔ایس پی سٹی کے ساتھ ہونیوالی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیور زآٹو رکشے پراپنا نام اور موبائل نمبر درج کریں،علاوہ ازیں لائسنس و دیگر کاغذات ہمراہ رکھنے کا اہتمام کریں۔اس موقع پرریاستی وزیر اطلاعا ت چندر بھوشن جھا ، محمد نظام ،محمد رستم، وغیرہ موجود تھے۔

شیئر: