Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی میں ملوث ہونے پر جرمن شہریت منسوخ ہوگی

برلن...جرمن حکومت نے دہشت گردی کے انسداد کے لئے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر دہشت گردی کے کسی وا قعہ میں کوئی دہری شہریت رکھنے والا شہری ملوث پایا گیا، تو اس کی جرمن شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔ جرمن وزارت داخلہ اور وزارت انصاف کے مابین اس منصوبے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ ماضی میں ان دونوں وفاقی وزارتوں کے مابین اختلاف رائے سے اس نئے قانون پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ نئے ضوابط فوری طور پر نافذ کر دئیے جائیں گے۔

شیئر: