Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مذاکرات مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں، طالبان

دوحہ ۔۔۔ افغان طالبان نے کہا ہے افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکہ کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں ۔ تاحال کسی معاہدے یا مسودے پر اتفاق نہیں ہوا ۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ کے ساتھ جنوری میں2 نکات پر سمجھوتے کی بات ہوئی جس میں غیر ملکی افواج کا انخلا اور افغان سرزمین کسی اور کےخلاف استعمال نہ ہونا شامل ہےں۔ ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کے حالیہ دور میں ان 2 نکات کی تفصیل اور نوعیت پر بات ہورہی ہے تاہم جن مسائل پر بات ہورہی ہے وہ بہت گمبھیر اور حساس نوعیت کے ہیں۔طالبان ترجمان نے کہاکہ دوحہ مذاکرات مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ابھی تک کسی معاہدے یا مسودے پر سمجھوتہ نہیں ہوا ،بات چیت قدم بہ قدم آگے بڑھ رہی ہے۔
 

شیئر: