Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12 تجارتی شعبوں کی سعودائزیشن کی خاطر مقامی نوجوانوں کی تربیت کے 7 معاہدے

ریاض۔۔۔ فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) نے 12 تجارتی شعبوں کی سعودائزیشن کی خاطر مقامی نوجوانوں کی تربیت کے 12 معاہدے کرلئے۔ ان کے تحت سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو مختلف قسم کی تجارتی سرگرمیوں میں تربیت دی جائے گی اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارا جائے گا۔ ہدف کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد السدیری نے پیر کو تبوک ، الجوف، القریات، نجران ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہوں ، جدہ ایوان تجارت کے ڈپٹی سیکریٹری ، جازان ایوان تجارت کے سیکریٹری اور سعودی توانائی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے۔ مذکورہ علاقوں میں صنعت و تجارت کے ایوان نوجوانوں کو تربیتی اور مالیاتی پروگرام کرائیں گے۔ انہیں روزگار کا سلیقہ سکھائیں گے۔ دوسری جانب ریاض فورم 2019 کے اجلاس اتوار کو شروع ہوگئے۔ اس موقع پر روزگار کے متلاشی سعودیوں کیلئے ایک نمائش اور ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ 

شیئر: