سعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ایک ہفتے کے دوران بری، بحری اور فضائی پورٹس پر سمگلنگ کی ایک ہزار 547 کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
ایکس اکاونٹ پر پوسٹ کے مطابق ان میں منشیات، ممنوعہ اشیا، ہتھیار، غیرقانونی رقوم اور سامان شامل ہے۔
مزید پڑھیں
-
البطحا بارڈر کراسنگ پر منشیات سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکامNode ID: 892908
یہ اقدام معاشرے کو ممنوعہ اشیا سے بچانے اور نیشنل سکیورٹی برقرار رکھنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ممنوعہ اشیا کے 610 کیسز، کرنسی سمگلنگ کے 47 کیسز، اور منشیات کی سمگلنگ کے 283 کیس شامل ہیں۔
اتھارٹی نے سمگل شدہ تمباکو اور اس کی مصنوعات کے علاوہ ہتھیار اور اس سے منسلک آلات کے کیسز بھی پکڑے ہیں۔
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے، معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔