متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی میں 60 واں ایئر ڈراپ آپریشن مکمل کیا ہے، خوراک اور ضروری امدادی اشیا فضا سے گرائی گئی ہیں۔
وام کے مطابق یہ امدادی ایئر ڈراپ آپریشن اردن کے تعاون، فرانس، جرمنی اور اٹلی کی شرکت سے کیا گیا جس کا مقصد ناقابل رسائی علاقوں تک فوری امداد پہنچانا ہے۔
مزید پڑھیں
-
صبح سے شام تک صرف خوراک کی تلاش، غزہ کے ایک خاندان کی زندگیNode ID: 892931
-
سعودی عرب کی غزہ کے لیے امداد 725 ارب ریال سے تجاوز کرگئیNode ID: 892941
اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار807 ٹن سے زیادہ امدادی سامان فضائی راستے کے ذریعے پہنچایا جا چکا ہے۔
امارات نے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے طبی امداد سے لدے 22 ٹرک بھی بھیجے ہیں۔
اس میں دوائیں اور دیگر طبی سامان شامل ہے جو صحت خدمات اور ہسپتالوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کےلیے ہے۔
واصح رہے غزہ میں قحط کی بدترین صورتحال سامنے آرہی ہے اور وسیع پیمانے پر اموات سے بچنے کےلیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایک لاکھ خواتین اور بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی نازک ہے اور ایسی ابتری کی مثال نہیں ملتی۔‘
ان کا کہنا تھا ’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ضروری امداد سب سے زیادہ ضرورت مند افراد تک پہنچ جائے، خواہ زمینی، فضائی یا سمندری راستے سے ہو۔ فضا سے خوراک اور اشیا گرانے کا کام فوری طور پر دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔‘