Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگست مملکت میں سب سے زیادہ بارش کے مہینوں میں سے ایک

پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے مملکت کے کئی علاقوں خصوصا جنوبی پہاڑی علاقوں عسیر، الباحہ جازان کے ساتھ مکہ مکرمہ اور طائف کے مشرقی پہاڑوں پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
عاجل کے مطابق انہوں نے کہا اگست مملکت میں سب سے زیادہ بارش کے مہینوں میں سے ایک ہے۔‘
ان کا کہنا تھا’ متوقع بارش کے ساتھ خصوصا پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔‘
اس سے قبل قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا تھا کہ ’اگست کے اختتام کے ساتھ ہی گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
اگست کے دوران جازان، الباحہ، نجران، عسیر جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ مشرقی ریجن کے جنوبی علاقے اور ریاض ریجن میں معمول سے زیادہ بارش کی توقع  ہے۔
عکاظ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے مکہ مکرمہ ریجن میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جہاں تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔
رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ وہ احتیاطی تدایر اختیار کریں اور اور ہدایات پر عمل کریں۔ تالابوں، وادیوں اور ڈیموں کی طرف جانے سے گریز کیا جائے۔

 

 

شیئر: