Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرٹھ: ٹر ک اور کار میں تصادم، 4افراد ہلاک

میرٹھ۔۔۔۔یوپی کے ضلع میرٹھ میں تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی جس سے کار کے پرخچے اڑ گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو کار سے نکالاجس میں 2افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دیگر 2زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردیدیا۔بجنور میرٹھ چنگی کے رہنے خورشیداور ان کیبیٹی فرحانہ ، بشیر اور دیگر افراددہلی سے واپس آرہے تھے کہ بہسوما قومی شاہراہ پر تیزرفتار ٹرک نے سامنے سے ٹکر ماردی ۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی۔ اس میں سوار خورشید اوران کا ناتی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ اشرف اور حنا کا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ڈرائیور کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔

مزید پڑھیں:- - --’’اگر بم جنگل میں گرائے ہوتے تو پاکستان کو جواب دینے کی ضرورت نہ پڑتی‘‘

شیئر: