فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر بدھ کو ریاض پہنچے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، مملکت میں فرانس کے سفیر پیٹرک میسناؤ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔









