Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی مناسبت سے فیس ماسک اور اسکی اہمیت

 کیاآپ اپنی جلد کی خوبصورتی کا خیال رکھتی ہیں ؟ کیا آپ جلد کی شادابی کےلئے مختلف طریقے آزما چکی ہیں اور ان کاخاطر خواہ فائدہ ہوا ؟ اگر نہیں تو پریشان نہ ہوں اورذیل میں دیئے گئے فیس ماسک کی اہمیت اور جلد کی ساخت کے اعتبار سے استفادہ کریں۔
 جلد کی شادابی کےلئے اگر چہ کلینزر ، ٹونر اور موسچرائزر بہترین انتخاب ہیں تاہم ان سب کے بعد بھی جلد کے خلیات کو اندر تک صفائی کےلئے ماسک کی ضرورت ہوتی ہے . اب سوال یہ ہے کہ کس قسم کی جلد کےلئے کونسا ماسک بہتر ہے ۔ 
ملتانی مٹی کاماسک خشک اور چکنی دونوں قسم کی جلد کےلئے موزوں ہے . اس ماسک کی خاصیت یہ ہے کہ یہ جلد کی اضافی چکنائی جذب کر لیتا ہے ۔
کریم ماسک خشک اور نارمل جلد کےلئے بہترین انتخاب ہے ۔کریم ماسک جلد کی اندر تک نشونما کرتا ہے۔کریم ماسک کو پانی کے بجائے ٹشو یا روئی سے صاف کر کے پھر پانی سے دھوئیں ۔
شیٹ ماسک چہرے کو نمی فراہم کرنے کیلئے بہترین ہے اور چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے میں استعمال ہوتا ہے. یہ ماسک عموماً کاغذ یا کپڑے پر بنا ہوتا ہے اور لیکویڈ میں ڈبو کر پیک کیا جاتا ہے . اسے صرف چہرے پر لگا کر خشک کر کے اتارنا ہوتا ہے . 
جیل ماسک آئلی اسکن کےلئے موزوں ہوتا ہے۔یہ آئل فری ہونے کے سبب حساس جلد کو تروتازہ رکھتا ہے ۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں