Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو کمپنی نے گیمنگ فون متعارف کرا دیا

ویوو کمپنی کے سب برانڈ آئی کیو او او نے اپنا گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ اسمارٹ فون میں تھری ڈی گلاس باڈی اور 6.41 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 855 پراسیسر ، 6/8 جی بی ریم اور 128/256 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے ایک ماڈل کو 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 12 میگا پکسل، دوسرا 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرا جبکہ تیسرا 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق اسمارٹ فون کو صرف 45 منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے۔گیمنگ کےلئے اسمارٹ فون میں خصوصی سپر لیکوئیڈ کولنگ ٹیکنالوجی اور ویپر چیمبر دیا گیا ہے تاکہ دیر تک گیمز کھیلنے پر بھی فون گرم نہ ہو۔ فون کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2 ہزار 998 یوآن ، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 3 ہزار 289 یوآن ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3 ہزار 598 یوآن جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4 ہزار 298 یوآن میں فروخت کیا جائے گا اور یہ فون فی الحال چین میں دستیاب ہوگا۔
 

شیئر: