Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیم خان کو جیل بھیج دیا گیا

ٓ لاہور...  احتساب عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو 14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ نیب کو ملزم کے خلاف ریفرنس جلد دائر کرنے کی ہدایت کر دی ۔عبدالعلیم خان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انتہائی سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت میںپیش کیا گیا ۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیاکہ عبدالعلیم خان سے مزید تفتیش درکار ہے اس لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ علیم خان نے دوران تفتیش اپنی کمپنیوں سے متعلق دوران جواب نہیں دیئے۔ عبد العلیم خان کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 28 دن جسمانی ریمانڈ پر ہو چکے۔مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ۔ ایک ماہ کے جسمانی ریمانڈ کے دوران نیب ایک بھی نیا ثبوت سامنے نہیں لا سکا۔ نیب تفتیشی ٹیم صرف انہی ثبوتوں پر انحصار کر رہی ہے جو ہم نے خود الیکشن کمیشن اور ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کو مہیا کر رکھے ہیں۔ نیب اپنی تفتیش جاری رکھے لیکن اسے علیم خان کے جسمانی ریمانڈ کی مزید کوئی ضرورت نہیں۔ بعد ازاںعبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ نیب کے رویے پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔کیس ختم ہونے کے بعد نیب کے رویے پر بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے امتحان میں سرخرو کیا ہے۔پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ میرا دامن صاف ہے۔نیب حکام دوران حراست کوئی غیرقانونی چیز ثابت نہیں کر سکے ۔واضح رہے کہ نیب لاہور نے 6فروری کو علیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لئے طلب کیا تھا۔ جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتاری کے بعد علیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شیئر: